میری ذاتی زندگی بارے ہونے والی قیاس آرائیوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا،سوشانت سنگھ راجپوت

ذاتی زندگی بارے ہونے والی قیاس آرائیوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا،سوشانت سنگھ راجپوت

07:18 PM, 22 May, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے کہنا  کہ ان کی ذاتی زندگی بارے ہونے والی قیاس آرائیوں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے انہیں افیئرز کے حوالے سے مشہور شخصیت بنا دیا ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ جب وہ اپنی فلم ”پاورتا رشتہ “ میں اپنی کو سٹار انکیتا کے ساتھ کام کر رہے تھے تو ان دونوں کے تعلقات بارے میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں اور اب  وہ فلم ”رابطہ “ میں کریتی سینن کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو بھی ان کے تعلقات اور قربت بارے افواہیں پھیل رہی ہیں ۔فلم ”رابطہ “9جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں