کوئٹہ: سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئر امجد علی ستی ڈیرہ بگٹی اور پیرکوہ کا دورہ کیا ۔اور پیرکو ہ میں گرلز مڈل اسکول کے افتتاح سمیت لیو یز کی پا سنگ آ وٹ پر یڈ میں شرکت کی ۔ دورے کے مو قع پر انہو ں نے ایف سی بلو چستان کی جانب سے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے اور لوگوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے لئے لگا ئے گئے تین بورکا معا ئنہ کیا ۔
جبکہ پیر کو ہ میں طا لبات کے لئے گرلز مڈل سکول کا بھی افتتاح کیا۔۔ بریگیڈئر امجد ستی کا کہنا تھا کہ بہت جلد پیرکوہ میں پانی کے پروجیکٹس پر کام آغاز ہو جائے گا ۔دورے کے مو قع پر بریگیڈئر امجد ستی نے ڈیرہ بگٹی میںلیویز کے جوانوں کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔پا سنگ آ وٹ پر یڈ میں بتا یا گیا کہ جدید اسلحہ کے استعمال اور دہشتگردی سے نمٹنے کی یہ ٹریننگ لیویز کے77اہلکاروں کو دی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئر امجد ستی دوران تر بیت بہتر ین کا رکر دگی کا مظا ہرہ کر نے وا لے لیو یز کے اہلکاروں میں انعا مات تقسیم دکئے گئے ۔
سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئر امجد علی ستی کا ڈیرہ بگٹی اور پیرکوہ کا دورہ
05:55 PM, 22 May, 2017