لندن(صباح نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کا آغاز 26 مئی سے ہو گا۔ پہلا میچ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔ 27 مئی کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں برمنگھم میں مدمقابل ہوں گی۔28 مئی کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ لندن میں کھیلا جائے گا۔ 29 مئی کو پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں برمنگھم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ 30 مئی کو پہلا میچ بھارت اور بنگلہ دیش جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ یکم جون سے شروع ہوگا۔
چیمپئنزٹرافی کےلئےپاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں زورپکڑگئیں، برمنگھم میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں سب ہی کھلاڑیوں نے جم کر محنت کی ۔بھارت سے ٹکراؤ تو چار جون کو ہوگا لیکن وارم اپ میچزکی کسوٹی پر پورا اترنے کے لیے کھلاڑیوں نے جم کر محنت شروع کررکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنزٹرافی :2017 روایتی حریف پاک بھارت 4جون کوٹکرائیں گے