پشاور: ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا اینڈ یوتھ آفیئرز کے زیراہتمام مہمند ایجنسی میں آل فاٹا مشاعرہ مقابلے منعقد ہوئے جس میں خیبرپختونخوا سمیت خیبرایجنسی ، کرم ایجنسی ، اورکزئی ایجنسی ، باجوڑ ایجنسی، کرم ایجنسی اور دیگر ایف آرز سے معروف شعراء نے حصہ لیا ۔ مہمند ایجنسی میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ کلچر فاٹا سیکرٹریٹ کے تعاون سے آل فاٹا امن مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں معروف شعراء اور کثیر تعداد میں نوجوانوں اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی ۔ مشاعرے کی صدارت چارسدہ کے معروف شاعر حیات روغانی نے کی جبکہ معروف شاعر اور فنکار نعیم مخلص مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا جس کی حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔ مشاعرے کے اختتام پر حیران مومند نے ایک قرارداد پیش کی جس میں پولیٹیکل انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ غلنئی میں ایک کلچرل سنٹر قائم کیا جائے۔