اداکارہ بپاشا باسو اور نامور سیاستدان کا تعلق منظر عام پر آگیا

بھارت، بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور رککن لوک سبھا امر سنگھ کی فون پر گفتگو منظر عام پر آگئی

04:31 PM, 22 May, 2017

ممبئی :  اداکارہ  بپاشا باسو اور ملک کے ایک بڑے سیاستدان کے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے جسے خصوصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

 بپاشا باسو اور لوک سبھا کے رکن امر سنگھ  کی ٹیلی فون پر ہونے والی فحش گفتگو اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں کچھ ایسے اخلاق باختہ الفاظ کا چناؤ کیا گیا ہےجو ناقابل فرموش ہیں. اداکارہ نے امر سنگھ سے رابطہ کرتے ہوئےان سے مصروفیت کی شکایت کی۔

جس کے بعد امر سنگھ نے مصروف ہونےکے باوجود  اداکارہ کیلئے وقت ’’ نکال ہی لیں گے‘‘ کا  کہا۔اداکارہ ان سے یہ بھی گلہ کرتی ہیں  کہ ان کی ملاقات کو ایک ماہ گزر گیا ہے اور یہ  بہت یادگار ملاقات تھی۔   دونوں جلد ہی ملاقات کا شیڈول طے کرنے کے بعد فون بند کر دیتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں