جکارتہ میں صرف مردوں کی پارٹی، 141 مردگرفتار

جکارتہ میں صرف مردوں کی پارٹی، 141 مردگرفتار

جکارتہ :انڈونیشیا کی پولیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت جکارتہ سے 'ہم جنس پرستوں' کی ایک پارٹی سے 141مردوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس پارٹی کے شرکا جن میں برطانوی اور سنگاپور سے تعلق رکھنے والے مرد بھی شامل ہیں، نے اس پارٹی میں شرکت کے لیے 14ڈالر دیئے تھے۔

انڈونیشیا میں ہم جنس پرستوں کے خلاف حال ہی میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔انڈونیشیا کے قوانین میں ہم جنس پرستی غیر قانونی نہیں ہے سوائے آچے صوبے میں۔جکارتہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں سے کچھ افراد پر انسداد فحاشی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔گذشتہ ہفتے دو مردوں کو آچے میں کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔

ان پر ہم جنس پرستی کا جرم ثابت ہوا تھا۔ آچے میں ہم جنس پرستی کے خلاف قانون 2014میں لاگو کیا گیا تھا اور یہ پہلی بار ہے کہ اس قانون کے تحت کسی کو سزا سنائی گئی ہو۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں