کراچی:پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا چین میں تیار کیا گیا تیسرا جہاز بیڑے میں شامل کر لیا گیا ۔ دریائے دشت کے نام سے منسوب جہاز جدید فن تعمیر، مشینری اور دفاعی سازوسامان سے لیس ہے۔
کراچی ڈاک یارڈ میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں نئے جہاز کی شمولیت کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ حاصل خان بزنجو اور چینی سفیر ایچ ای سن ویڈنگ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ایم ایس اے ریئر ایڈ مرل راجہ جمیل اختر کا کہنا تھا کہ نئے جہاز کی شمولیت سمندری حفاظت اور سی پیک کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ حاصل خان بزنجو کا کہنا تھا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
یاد رہے اقتصادی راہدری کی سمندری راستے کی حفاظت کے لیے چین پاکستان سے وسیع تعاون کر رہا ہے اور اس سلسلے میں تیار کئے گئے دو جہاز پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں جو گوادر کے اہم ترین تجارتی راستے کی حفاظت پر تعینات ہونگے
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں