واشنگٹن : نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹماٹر معدے کے سرطان سے بچاواور علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔امریکی ریاست فلاڈلفیا کی ٹیمپل یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق پورا ٹماٹر کھانے سے پیٹ کے کینسر کا علاج اور بچاوممکن ہے۔
امریکا اور اٹلی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2 اقسام کے ٹماٹر سان مرزانو اور کوربارینو نہ صرف پیٹ کے کینسر کو روکتے ہیں بلکہ ان کے سرطانی خواص کو بھی کم کرتے ہیں، یہ ٹماٹر لمبوترے ہوتے ہیں اور ان میں پہلے بھی بہت سارے مفید اجزا دریافت ہوچکے ہیں۔
فلاڈیلفیا کی ٹیمپل یونیورسٹی میں سبارو انسٹی ٹیوٹ فار مالیکیولر میڈیسن کے سربراہ پروفیسر اینتونیو گیورڈانو کے مطابق معدے کے کینسر کو گیسٹرک کینسر بھی کہا جاتا ہے اور ٹماٹروں میں سرخ رنگت بکھیرنے والا ایک جزو لائسوپین کینسر کے خلاف لڑسکتا ہے۔
اس کے علاوہ پورے ٹماٹر کا جزو گیسٹرک کینسر کے خلیات پھیلنے سے روکتے ہیں۔ ٹماٹر بنیادی رسولی سے دیگر علاقوں سے پھیلنے والے سرطان کو بھی روک سکتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ٹماٹر کی بعض اقسام کینسر پر مختلف اثرات مرتب کرتی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں