سنی دیول کا بیٹا کرن دیول فلم ”پل پل دل کے پاس “ میں جلوہ گر ہو گا

01:08 PM, 22 May, 2017

ممبئی: بالی وڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول فلم ”پل پل دل کے پاس “ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھیں گے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیول خاندان کی تیسری نسل میں سے کرن دیول اب سکرین پر جلوہ گر ہو ںگے ۔

اس سے پہلے کرن کے دادا دھرمندرا،ان کے والد سنی اورچچا بوبی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔کرن آج کل منالی میںفلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔فلم زی سٹوڈیو اور سھرمندرا کی جانب سے پیش کی جارہی ہے جبکہ فلم کے ہدایتکار سنی دیول ہیں ۔

سنی دیول نے بالی ووڈ ، اور بھارتی پنجابی انڈسٹری کی لازوال فلموں میں کام کیا ہے ان کے چاہنے والوں کی تعداد اکھوں میں مگر دیکھنا اب یہ ہے کہ ان کا بیٹا اس انڈسٹری میں کتنا عرصہ جم سکتاہے ۔

مزیدخبریں