پیانگ یانگ:شمالی کوریا کی جانب سے ایک اورنئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے ،امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کمیونسٹ ملک کو ایسے تجربات سے باز رکھنے کی خاطر اقتصادی اور سفارتی دبائو دینے کا عمل جاری رہے گا۔شمالی کوریا کی جانب سے ایک اورنئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج کے چیفس آف سٹاف کے مطابق یہ تجربہ دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب میں کیا گیا اور اس میزائل نے مشرق کی جانب تقریبا 500 کلومیٹر کا سفر کیا تاہم اس بارے میں انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
رواں برس کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا دسواں تجربہ ہے۔ 2016 میں پیانگ یانگ حکومت نے کل بارہ میزائل تجربے کیے تھے