نواز شریف اور ٹرمپ کا گرمجوشی سے مصافحہ،نیک جذبات کا اظہار

11:07 AM, 22 May, 2017

ریاض:سعودی عرب کے دارالحکومت میں پاکستانی وزیراعظم نے امریکی صدر کے ساتھ انتہائی کم وقت کی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا۔

جرمن ریڈیو کے مطابق سعودی عرب کی میزبانی میں منعقدہ اسلامک عرب امریکن سمٹ میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصافحہ کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ اس سرسری ملاقات میں نواز شریف نے جواباً ایسے ہی کلمات کہے۔اسلامک عرب امریکن سمٹ کے حاشیے میں ڈونلڈ ٹامپ نے کئی مسلمان ملکوں کے رہنماو¿ں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ان میں خاص طور پر قطر، کویت، بحرین اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نمایاں تھے۔

سربراہ اجلاس کے بعد ٹرمپ سعودی دارالحکومت میں انتہا پسندی کے انسداد کے لیے قائم ہونے والے خصوصی انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں