لاہور:اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن نے پی سی بی کے ثبوتوں کا جواب تیار کرلیاور اسپاٹ فکسنگ سکینڈلمیں معطل کرکٹرز نے پی سی بی ثبوتوں کے خلاف جواب دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ زیب نامکمل تفصیلات کی فراہمی کے باوجود وہآج جواب جمع کرادیں گے۔جس میں کرکٹر محمد عرفان کے تحریری بیان پر اعتراضات اٹھائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق محمد عرفان کا دبئی میں ریکارڈڈ انٹرویو کی کاپی شاہ زیب کو تاحال فراہم نہ کی گئی۔
مزید یہ کہ شاہ زیب حسن کی اہلیہ عمر امین ، محمد عرفان اور آئی سی سی انٹی کرپشن یونٹ کے رکن سٹیو شاہ زیب حسن کے گواہ ہوں گے۔معطل کرکٹر شاہ زیب کرنل ریٹائرڈ اعظم کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔