ممبئی :ہالی ووڈ میں آج سے 3 دہائی قبل 1982 میں بننے والی بلاک بسٹر فلم ’ریمبو‘ آج کل پھر خبروں کی زینتبنی ہوئی ہے، اور ہو بھی کیوں نہ ریمبو اپنے وقت کی سب سے مشہور ترین فلموں میں سے ایک ہے ،مگر اب اس کے چرچے اس لحاظ سے ہو رہے ہیں کہ اس کا ہندی ورژن بنایا جا رہاہے ، جس میں ہیروپنتی ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف ’ریمبو‘ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
اس خبر نے ہالی وڈ کے دروازے پر دستک دی تو فلم ’ریمبو‘ کا مرکزی کردار نبھانے والے اور خود ریمبو کے نام سے شہرت پانے والے ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار ’سیلویسٹر اسٹالون‘ نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں سیلویسٹر اسٹالون نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حال ہی میں یہ پڑھا ہے کہ بھارت ’ریمبو‘ کا ری میک بنانے جارہا ہے، یہ ایک عظیم کردار ہے، میں امید کرتا ہوں کہ بھارت ’ریمبو‘ کو تباہ و برباد نہیں کرے گا۔
اسٹالون کابیان تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اور وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے ٹائیگر شروف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے جب نئے آنے والے فنکاروں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع ملتا ہے۔