ایرانی سکیورٹی فورسز کی پاکستانی سرحد کی ایک بار پھر خلاف ورزی ،5مارٹر گولے فائر کردئی

07:47 AM, 22 May, 2017

چاغی :ایران کی جانب سے پاکستانی سرحد کی خلافی ورزی کا سلسلہ جاری ہے ہے گزشتہ روز بھی ایرانی سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کردی ہے،ایران کی فوج نے ضلع چاغی میں 5مارٹر گولے فائر کردئیے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایران مارٹر گولے پاکستان کی سرحدی حدود میں گر کر پھٹے مگر ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ذرائع کے مطابق متعلقہ انتظامیہ ایران کے طرف سے گرائے گئے مارٹر گولوں کے حوالے سے مزید کارروائی کررہی ہے۔

چند روز قبل ایرانی فوج کے سربراہ نے پاکستان پر حملے کی دھمکی دی ،جس پر پاکستان نے ایران سے احتجاج کیااور معاملے کے حل کے لئے بات چیت پر زور دیا تھا.

مزیدخبریں