"ہم نے سعودی عرب کا ایف 15 جنگی طیارہ ما ر گرایا ہے" یمنی افواج کا دعویٰ

صنعاء:سعودی عرب کو پہلی بار مشکل سامنا کرنا پڑا ہے ۔کیونکہ یمن جاری جنگ کے دوران اسے پہلی بار اپنے بہترین ایف 15 سے ہاتھ دھونا پڑ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق یمنی انقلابی فوج نے سعودی عرب کا ایف 15 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعوی کردیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صوبے صعدہ کے علاقے نجران میں سعودی اتحادی فوج کی مدد کرتے ہوئے بمباری کے لئے جانیوالے جنگی طیارے کو ایمنی افواج نے مارگرایا ہے۔سعودی طیارے کو مار گرانے کا دعوی اس وقت سامنے آیا ہے جب جمعہ کے روز حوثیوں باغیوں کی طرف سے 2 بیلسٹک میزائل سعودی عرب پر فائر کئے گئے جن کو فضامیں ہی تباہ کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ دونوں واقعات اس وقت سامنے آئے ہیں جب سعودی عرب میں عرب ،امریکہ اور اسلامک سربراہی کانفرنس ہونے جارہی ہے