پنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت 2900 روپے فی من مقرر، مزید اسٹاک فراہم کیا جائے گا

08:16 PM, 22 Mar, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری گندم کی ریلیز پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت گوداموں سے مزید گندم فراہم کی جائے گی۔

حکام کے مطابق پنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت 2900 روپے فی من مقرر کی گئی ہے، جبکہ کابینہ نے 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم ریلیز کرنے کی منظوری دی تھی۔

ڈی جی فوڈ پنجاب کے مطابق اب تک 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کی جا چکی ہے اور مزید گندم جاری کی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
 

مزیدخبریں