کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد خریداروں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
آج سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 18 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں 9 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 3022 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں 2800 روپے کی کمی ہو چکی ہے، جس سے سونے کے خریداروں کو قدرے ریلیف ملا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث آئندہ دنوں میں مزید کمی یا استحکام دیکھنے کو مل سکتا ہے۔