بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

05:50 PM, 22 Mar, 2025

کوئٹہ:  بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیماہ مرکز کوئٹہ کے مطابق، اس زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم امدادی ٹیموں نے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لیا اور کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزیدخبریں