جو ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرتے تھے، وہ آج روزگار چھیننے پر ہیں:عظمیٰ بخاری

 جو ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرتے تھے، وہ آج روزگار چھیننے پر ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور:  وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ جو عوام سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرتے تھے، آج وہ خود لوگوں کے روزگار چھیننے پر ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مرکز بحالی پراجیکٹ کے 182 ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے فارغ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ اطلاعات سے کروڑوں روپے سوشل میڈیا بریگیڈ کو دیے جاتے ہیں، جو دن رات پاکستان اور اس کے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کے پی حکومت کے پاس سرکاری وسائل اور پیسہ جلسوں، احتجاج اور مارچ پر خرچ کرنے کے لئے ہمیشہ دستیاب ہے، لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لئے گنڈاپور کے پاس فنڈز نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے ملنے والے این ایف سی ایوارڈ کا حصہ خیبرپختونخوا برابر وصول کرتا ہے، لیکن بلدیاتی نمائندے دو سال سے فنڈز نہ ملنے پر سڑکوں پر ہیں، اور تعلیمی اداروں کے ملازمین بھی احتجاج کر رہے ہیں