محمد علی کے ساتھ تاریخی فائٹ  کرنے والے  باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین چل بسے 

محمد علی کے ساتھ تاریخی فائٹ  کرنے والے  باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین چل بسے 

واشنگٹن: باکسنگ کی دنیا کے مشہور کھلاڑی جارج فورمین 76 سال کی عمر میں چل بسے۔ ان کے اہلخانہ نے 21 مارچ 2025 کو ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

جارج فورمین کو سب سے زیادہ شہرت 1974 میں محمد علی کے ساتھ "رمبل ان دی جنگل" فائٹ کے دوران ہوئی، جس میں انہیں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن اس کے باوجود فورمین نے اپنی کامیاب واپسی کی اور دو دہائیوں بعد دوبارہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن کا ٹائٹل جیتا۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں 81 فائٹس لڑیں، جن میں سے 76 میں کامیابی حاصل کی اور 68 ناک آؤٹ کیے۔ جارج فورمین کا شمار باکسنگ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے اور انہیں ورلڈ باکسنگ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔

فورمین کی ذاتی زندگی میں 12 بچے اور پانچ بیٹے شامل ہیں، جن کے نام بھی جارج ایڈورڈ فورمین رکھے گئے۔ ان کی وفات کے بعد دنیا بھر کے باکسنگ مداح غم میں ڈوب گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں