وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ:  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے چار روزہ دورے کے دوران سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے، جہاں انہوں نے خانہ کعبہ میں نفل نمازیں پڑھیں اور ملک و قوم کی فلاح و ترقی کے لیے دعا کی۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبویؐ میں نماز جمعہ بھی ادا کی تھی، اور اس کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے تھے۔

اس دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی تھی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔