کراچی: جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق 28 سالہ مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض میں بخار اور جسم پر دھبے موجود ہیں، جس کے بعد اس کے سیمپلز لے کر نجی اسپتال بھیج دیے گئے ہیں تاکہ منکی پاکس کی تصدیق کی جا سکے۔
مشتبہ مریض کا تعلق شاہ لطیف ٹاؤن سے ہے، اور ٹیسٹ نتائج آنے تک اسے مکمل طور پر آئسولیٹ رکھا جائے گا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔