ایلون مسک کا ایکس میں جاب سرچ آپشن شامل کرنے کا اعلان

10:59 PM, 22 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:ایلون مسک  نے  ایکس  میں جاب سرچ آپشن شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  کے مالک ایلون مسک نے اپنے پلیٹ فارم میں لنکڈ ان  کی طرز پر جاب سرچ کا آپشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت نے کہا  ایکس کے فیچرز میں جاب سرچ کا ایسا کارگر آپشن شامل کیا گیا ہے جس سے کسی بھی شخص کو اپنی پسند کی جاب تلاش کرنے میں نمایاں حد تک مدد ملے گی۔

ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی کمی نہیں جن کی مدد سے جاب تلاش کی جاسکتی ہے تاہم ایلون مسک چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں جدت لائی جائے، انہوں نے قطعیت یقینی بنانے پر توجہ دی ہے، ایکس کے یوزرز سینیارٹی کی بنیاد پر جاب تلاش کرسکیں گے، اس صورت میں جاب تلاش کرنے کا عمل آسان اور تیز ہوجائے گا۔

مزیدخبریں