دھونی نے 16 سال بعد چنائی سپر کنگز کی قیادت چھوڑ دی

 دھونی نے 16 سال بعد چنائی سپر کنگز کی قیادت چھوڑ دی

نئی دہلی: دھونی نے 16 سال بعد چنائی سپر کنگز کی قیادت چھوڑ دی ۔مہندرا سنگھ دھونی نے 16 سال بعد انڈین پریمیئر لیگ  کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ دھونی کی جگہ فرنچائز کی قیادت نوجوان رتوراج گائیکواڈ کے سپرد کی گئی ہے جو گزشتہ کچھ عرصےسے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سطح پر بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں۔
انڈین پریمیئر لیگ نے گزشتہ روز ایکس پر پیغام میں کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی نے چنائی سپر کنگز کی قیادت رتوراج گائیکواڈ کے سپرد کردی ہے جو 2019 سے فرنچائز کے ساتھ ہیں۔
چنائی سپر کنگز کے چیف ایگزیکٹو افسر کاسی وسواناتھن نے کہا کہ دھونی نے جو کچھ بھی کیا ٹیم کے بہترین مفاد میں کیا، مجھے کپتانوں کی ملاقات سے محض چند لمحے قبل ہی دھونی کے اس فیصلے کا پتا چلا، ہمیں ان کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔
دھونی 2008 میں انڈین پریمیئر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن سے چنئی سپر کنگز کی قیادت کر رہے ہیں اور 2022 میں مختصر عرصے کے لیے رویندرا جدیجا کو قیادت سونپنے کے علاوہ تمام ایڈیشن میں وہی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالتے آئے ہیں۔
انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ کے آغاز سے اب تک دو فرنچائز کی قیادت کی ہے کیونکہ جب 2016 اور 2017 کے ایڈیشن کے لیے چنئی سپر کنگز پر پابندی عائد کردی گئی تھی تو ایک نئی فرنچائز رائزنگ پونے سپر جائنٹس بنائی گئی تھی اور اس کی قیادت کے فرائض بھی دھونی نے ہی انجام دیے تھےدھونی کی قیادت کی چنئی کی ٹیم 2010 سے 2013 تک لگاتار چار سال تک فائنل میں پہنچی اور مجموعی طور پر 16مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھتی ہے۔

مصنف کے بارے میں