ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمیٹی تشکیل 

07:04 PM, 22 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمیٹی تشکیل  دے دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔


وزیردفاع اور ہوابازی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ایئر پورٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کا جائزہ لے گی اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق امورکی نگرانی کرے گی۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق  کمیٹی ارکان میں وزیرنجکاری، وزیرخارجہ، سیکرٹری نجکاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور سیکرٹری ہوابازی ڈویژن کمیٹی ارکان میں شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں