اسلام آباد :وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہےکہ پاکستان رواں سال 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رواں سال 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا۔
پانڈابانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کیے جائیں گے۔ا ن کامزید کہنا ہےکہ ابتدائی طور پر 250 سے 300 ملین ڈالر کے بانڈز جاری کئے جائیں گے۔ بعد ازاں پانڈا بانڈز کے حجم میں اضافہ کیاجائے گا۔
وزیر خزانہ کاکہنا ہے کہ کیش بیلنس بہتر ہے حکومت تمام قرض بروقت ادا کرے گی۔ معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہماری سمت درست ہے۔