وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف   پی ٹی آئی  کا بڑا فیصلہ 

 وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف   پی ٹی آئی  کا بڑا فیصلہ 

لاہور:وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف   پی ٹی آئی   نے بڑا فیصلہ  کیا  ہے۔ پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 20 سے زائد ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔  ریفرنس متعلقہ اسمبلیوں کے سپیکرز کو بھیجے جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے سپیکر نے ریفرنس آگے نہ بھیجے تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا، انکوائری شروع کر دی ہے وفاداریاں بدلنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔


انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق وفاداریاں بدلنے والے اسمبلی رکنیت رکھنے کے اہل نہیں۔

مصنف کے بارے میں