کراچی : خسرہ کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے ، شرح معمول سے 50 فیصد زائد ہوگئی ہے۔ کراچی میں خسرہ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ۔
قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے شعبہ ایمرجنسی کے مطابق کراچی میں خسرہ کی شرح گزشتہ چند ہفتوں کے دوران معمول سے 50 فیصد زائد ہونے کی تصدیق کی ہے، محکمہ صحت کے مطابق کیسز میں اضافے کی بنیادی وجہ بچوں کی ویکسی نیشن کی شرح میں کمی ہے۔
ماہرین کے مطابق ویکسی نیشن نہ کروانے کی صورت میں پیچیدگیاں بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے، ویکسی نیشن کے استعمال سے خسرے سے 100 فیصد بچا جاسکتا ہے۔پاکستان میں اب بھی تقریباً 30 فیصد سے زائد لوگ ویکسی نیشن سے دور ہیں، جس کے باعث سال 2023 میں بچوں میں خسرہ کے 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔