عمران خان نے اقتدار کی خاطر میرا گھر تباہ کیا، عدت نکاح کیس میں سمجھوتے کا مطلب غیر شرعی کام کی اجازت دینا ہے: خاور مانیکا 

عمران خان نے اقتدار کی خاطر میرا گھر تباہ کیا، عدت نکاح کیس میں سمجھوتے کا مطلب غیر شرعی کام کی اجازت دینا ہے: خاور مانیکا 

لاہور: بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے اقتدار کی خاطر میرا گھر تباہ کیا ۔ بشریٰ  بی بی کے ساتھ اب کسی صورت کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا۔

نیو ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اللہ اور رسول کے راستے پر چلنے والے اقتدار نہیں مانگتے۔کیس میں سمجھوتے کا مطلب غیر شرعی کام کی اجازت دینا ہے۔

خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ عدت نکاح کیس میں وکالت نامہ جمع کروا دیا۔ چاہتا ہوں کیس کا فیصلہ قرآن و سنت اور ملکی قانون کے مطابق ہو۔

مصنف کے بارے میں