اماراتی سفیر حماد عبید کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات

اماراتی سفیر حماد عبید کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراھیم سالم الزاعبی نے  ملا قات  کی ہے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال گیا۔

اماراتی سفیر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اسپیکر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہو ئے  سردار ایاز صادق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  کیا ۔ 

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے درینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان عرب امارات کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،،پاکستان علاقائی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے تمام ممالک کے ساتھ وسیع بنیادوں پر تعاؤن کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔ پاکستان-عرب امارات فرینڈ شپ گروپس کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے  یو اے ای کی اسپیکر آف پارلیمنٹ کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی  اور کہا کہ  پاکستان متحدہ عرب امارات کے معاشی اور اقتصادی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان  دوطرفہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔

اماراتی سفیر کا کہنا  ہے کہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں شانہ با شانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان میں معاشی مواقع موجود ہیں جس سے اماراتی سرمایہ کار استفادہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان کی افرادی قوت انتہائی ماہر اور قابل ہے یو اے ای کی ترقی میں پاکستان کی افرادی قوت کا کردار قابل رشک ہے، دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ ہم آہنگی میں آضافہ ہو گا۔

مصنف کے بارے میں