سینٹ انتخابات: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت

سینٹ انتخابات: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے سینٹ انتخابات 2024 کیلئے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

 
الیکشن ٹریبونل کے جسٹس شاہد بلال حسن نے صنم جاوید کی اپیل پر  سماعت کی۔ ٹریبونل نے  محفوظ فیصلہ سناتےہوئے صنم جاوید کی اپیل کو منظور کرلیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید نے سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیاتھا۔

مصنف کے بارے میں