اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالرحمٰن خان کانجو کامیاب ہوگئے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا فراز نون کی کامیابی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 154 لودھراں سے ن لیگ کے امیدوار عبدالرحمٰن خان کانجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم پر این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی، دوبارہ گنتی میں عبدالرحمٰن کانجو کامیاب ہوگئے۔