اسلام آباد : خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سائفر سازش تھی، اب بھی بیان پر کھڑے ہیں، سائفر اگر تھا ہی نہیں تو بانی پی ٹی آئی کو سزا کیوں دی۔ڈونلڈ لو نے جھوٹ بولا اب اسد مجید کو بلایا جائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سائفر سے متعلق ڈونلڈ لو کے بیان کی سفیر نے تصدیق کی تھی۔ غیرت مند پاکستانی کے گھر میں مداخلت بھی ہو تو سازش ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسد مجید کو بلا کر پوچھا جائے کہ بات چیت نہیں ہوئی تو سائفرکس نے بھیجا۔ ڈونلڈ لو سچ اگر بول رہے ہیں تو سائفر تھا کیا؟
انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، خیبرپختونخوا میں عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں، وفاق نے پیسے دینے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میںڈیٹ چوری کر کے حکومت بنی، عوام نے انہیں ووٹ نہیں دیا، تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی کی 180 سیٹیں چوری ہوئیں، عوام کی سپورٹ حکومت کے ساتھ نہیں، کیا ڈیلیور کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے، ملک کے ساتھ جو تجربہ کیا گیا اس نے عوام کو نقصان پہنچایا، وزیراعظم خود فارم 47 والے ہیں،میں ان سے کیا بات کروں؟وفاق سے اپنا حلق لے کر رہیں گے۔