طیفی بٹ کا بھتیجا  بلاول امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والی ٹیم کا سرغنہ ہے: پولیس

11:21 AM, 22 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : امیر بالاج  ٹیپو قتل کیس کی تفتیش میں مزید پیش رفت  ہوئی۔   طیفی بٹ کے بردار نسبتی کا بیٹا (بھتیجا) بلاول امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والی ٹیم کا سرغنہ ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والا شوٹر مظفر طیفی بٹ کا قریبی آدمی تھا۔ طیفی بٹ کے بیٹے تعظیم کی شادی کی تصاویر میں مظفر حسین کی نشاندہی ہوگئی۔ مظفر حسین بطور گن میں طیفی کے بیٹے تعظیم کی شادی میں شریک رہا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مظفر کو قتل کی واردات انجام دینے کے فوری بعد گولی مارنے پر تفتیش جاری  ہے۔ شبہ ہے کہ مظفر کو دانستہ طور پر موقع پر ہی قتل کروایا گیا ۔ زیر حراست افراد سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کی جاری ہے ۔ 

پولیس کے مطابق طیفی بٹ کے بردار نسبتی کا بیٹا بلاول امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والی ٹیم کا سرغنہ ہے ۔  بلاول کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے کوششیں جاری  ہیں۔ 

مزیدخبریں