ن لیگی ایم پی اےعظمی کاردار کے پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری، مقدمہ درج 

 ن لیگی ایم پی اےعظمی کاردار کے پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری، مقدمہ درج 

لاہور: تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمی کاردار کے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سونے کے زیورات چوری ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 


پولیس کے مطابق  پانچ لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری ہونے کا مقدمہ درج ہوا۔


عظمی کاردار  کا کہنا ہے کہ زیورات چوری کی واردات گزشتہ روز سوئمنگ کے دوران ہوئی ، اسمبلی سیشن کے بعد کلب میں سوئمنگ کے لیے گئی ، زیورات پرس میں تھے۔


 عظمی کاردار  نے مزید کہا کہ کلب کی دو انسٹرکٹر اور ملازمین مشکوک ہیں ، تفتیش کی جائے۔


اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں