جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ  کیس: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور

10:53 AM, 22 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنداپور کی جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ  کیس میں ضمانت منظور کر لی۔ 

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ  کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور انسدادِ دہشت گردی عدالت پیش  ہوئے ،عدالت نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے 50 ہزار مچلکوں کے عوض انسداد دہشتگری عدالت نے وزیر اعلی کی ضمانت منظور کرلی۔

وزیر اعلیٰ علی امین کے وکیل نے عدالت میں بتا یا کہ میرے اوپر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے ہیں۔


بعد ازاں  انسداد دہشتگری عدالت نے 50 ہزار مچلکوں کے عوض وزیر اعلی کی ضمانت منظور کرلی۔ 

مزیدخبریں