سندھ میں ایک ہفتے کے دوران سرکاری افسران کے تین تین تبادلے

سندھ میں ایک ہفتے کے دوران سرکاری افسران کے تین تین تبادلے

کراچی : سندھ میں مختلف اہم سرکاری افسران کے 1 ہفتے میں کئی مرتبہ تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سابق سیکریٹری خزانہ سندھ کاظم جتوئی کا 1 ہفتے میں تیسری بار تبادلہ کر دیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ روز کاظم جتوئی کو سیکریٹری محکمۂ توانائی لگایا گیا۔

  

پہلے کاظم جتوئی کو محکمۂ خزانہ سے ہٹا کر محکمۂ آبپاشی لگایا گیا تھا، بعد میں انہیں محکمۂ آبپاشی سے ہٹا کر محکمۂ سروسز میں تعینات کیا گیا۔ایک اور سرکاری افسر بدر جمیل میندرو کو پہلے محکمۂ کوآپریشن اور پھر دو ہفتے میں سیکریٹری جنگلات تعینات کیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں گزشتہ شام یاسین شر بلوچ کو ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا۔رات گئے یاسین شر کو ہٹا کر رشید سولنگی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ڈی جی تعینات کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسی طرح کئی اضلاع کے ایس ایس پیز کو بھی تعیناتی کے چند دن بعد ہٹا دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں