طالبات کیلئے یونیورسٹیز اور کالجز میں موبائل ڈرائیونگ لائسنس سینٹر قائم

طالبات کیلئے یونیورسٹیز اور کالجز میں موبائل ڈرائیونگ لائسنس سینٹر قائم

لاہور :طلبہ و طالبات کے لئے شہر کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجز میں میں ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ سہولت فراہم کرنے کے لیے  نجی یونیورسٹیز میں ایک روزہ موبائل ڈرائیونگ لائسنس سینٹر قائم کر دیے گئے۔

 طلبہ و طالبات کو لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ ٹیسٹ، رینول لائسنس کی سہولت فراہم کی گئی، 319 طلبہ و طالبات نے لرنر پرمٹ اور 110 نے فریش لائسنس بنوائے۔

اس حوالے سے سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ ڈور ٹو ڈور لائسنس سہولت فراہم کا مقصد قانون پسند معاشرہ کی بنیاد رکھنا ہے۔

ایجوکیشن یونٹ کو آگاہی کیمپس، روڈ سیفٹی سمینار منعقد کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ 

مصنف کے بارے میں