لاہور میں درندگی کی انتہا، بچی سے زیادتی کیس کا ڈراپ سین ،ملزم سگا بھائی نکلا، والدین بچانے کیلئے سرگرم

لاہور میں درندگی کی انتہا، بچی سے زیادتی کیس کا ڈراپ سین ،ملزم سگا بھائی نکلا، والدین بچانے کیلئے سرگرم

لاہور : لاہورمیں دل دہلا دینے والا واقعہ،ہوس اور درندگی کی انتہا ہوگئی۔8سالہ بچی سے زیادتی کیس کا آٹھ گھنٹوں میں ہی بھیانک  ڈراپ سین ہوگیا۔بچی سے زیادتی کرنے والا سگا بھائی نکلا۔سفاک ملک احمد انٹرنیٹ پر فحش ویڈیوز دیکھنے کا عادی تھا۔

پولیس رپورٹس کے مطابق درندہ صفت احمد نے والدین کی عدم موجودگی میں بہن کو ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر والدین کا جھوٹ بھی کھل کر سامنے آگیا۔

ملزم احمد نیٹ پر فحش ویڈیوز دیکھنے کا عادی تھا۔والدین گھر سے باہر تھے تو درندہ صفت بھائی نے اپنی ہی معصوم بہن کی عزت لوٹ لی۔شالیمار کے رہائشی عمران اور اسکی بیوی نے زیادتی کیس کو دوسرا رنگ دینے کی  من گھڑت کہانی بنائی۔والدین نے بتایاکہواقعہ اُن کے گھر شالیمار میں پیش آیا۔


نواب ٹاؤن پولیس نے 50سے زائد کیمروں کی مانیٹرنگ کی تو پتہ چلا بچی یہاں آئی ہی نہیں۔والدین کے موبائل فونز کی لوکیشن سے حالات مزیدمشکوک ہو گئے ۔

پولیس نے مزید تفتیش کی تو معلوم ہوا یہ شرمناک فعل بچی کے بھائی نے ہی کیا جس کے ناقابل تردید شواہد بھی سامنے آ گئے۔۔ثبوت سامنے آنے پر والدین  نے بھی سچ اگل دیا۔ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے شالیمار کی حدود میں چھاپہ مار  کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مصنف کے بارے میں