لاہور ہائیکورٹ: تاحیات نااہلی   کی مدت پانچ سال کرنے کے خلاف درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ: تاحیات نااہلی   کی مدت پانچ سال کرنے کے خلاف درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی   کی مدت پانچ سال کرنے کے خلاف درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ  کےجسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔وفاق کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی 

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھاکہ پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے نااہلی کی مدت کم نہیں کرسکتی۔ پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو پانچ سال کرکے ترمیم کی، رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کرسکتی۔


درخواست مین استدعا کی گئی تھی کہ عدالت  5سال نااہلی کی مدت مقرر کرنے کے قانون کو کلعدم قرار دے۔

بعدازاں جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ 

مصنف کے بارے میں