بی آرٹی کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، ملزموں کے بینک اکاؤنٹ منجمد

08:15 AM, 22 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آرٹی) کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے .قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے .

نیب ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف اہم شواہد ملے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ملزمان کے 75بنک اکاونٹس منجمد کردیئے گئے ہیں ۔اسی طرح گلبرگ گرینز اسلام آباد میں ہائی رائز بلڈنگ کےاربوں روپے مالیت کےدو پلاٹ بھی منجمد کئے گئے۔ ملزمان کی پراپرٹیز کی معلومات کی فراہمی کیلئے ملک گیر سرچ کا آغاز کر دیا گیا-

نیب کے ایک افسر نے بتایا کہ ملزمان کی بیرون ملک جائیدادکے حوالے سے معلومات کیلئے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواست وزارت خارجہ بھجوا دی گئی ۔

واضح رہے کہ بی آر ٹی پراجیکٹ تحریک انصاف کی سابق حکومت میں وزیراعلی پرویز خٹک نے شروع کیا تھا جس کو وزیراعلی محمود خان کی حکومت میں مکمل کیا گیا۔ نیب پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کررہا ہے۔

مزیدخبریں