لاہور : سابق رکن قومی و پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب سے بڑی سیاسی شخصیت و سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک، تحریک کے سیاسی پروگرام اور چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے جمشید دستی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔