اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بینر اٹھا کر احتجاج کیا۔
مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ نے ثاقب نثار کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور ان پر درج تھا کہ عدالت کا بیوپاری،انصاف کا قاتل ۔ثاقب نثار ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی چند دن پہلے خواجہ رحیم کے ساتھ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں ثاقب نثار نے مریم نواز کو نام لیے بغیر کتا کہا تھا۔