اینٹی کرپشن سے رہائی ، محمد خان بھٹی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا 

06:06 PM, 22 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے۔ محمد خان بھٹی کی اینٹی کرپشن عدالت نے آج ہی ضمانت منظور کی تھی۔ 

ایف آئی اے  اینٹی کرپشن سرکل نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کیا ۔  اینٹی کرپشن عدالت میں ضمانت کے بعد گرفتار کیا گیا ۔ 

اینٹی کرپشن کی عدالت نے 50 لاکھ کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے محمد خان بھٹی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

مزیدخبریں