مجھے آج یا کل نامعلوم افراد مرتضی بھٹو کی طرح قتل کرسکتے ہیں: عمران خان ایک اور" کہانی" سامنے لے آئے

05:05 PM, 22 Mar, 2023

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ مجھے آج یا کل "نامعلوم افراد" کے ذریعے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔ زمان پارک میں دوبارہ آپریشن کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے میرے قتل کے لیے پلان بنایا ہے۔

عمران خان نے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ میں آج پنجاب پولیس والوں کو بتا رہا ہوں " نامعلوم افراد" آپ کے 5 پولیس والوں کو قتل کرنے والے ہیں اور قتل کر کے نام تحریک انصاف لگایا جائے گا اور پھر زمان پارک میں گھس کر مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنے والے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کبھی ہارنہیں مانوں گا،آخری گیند تک ان کامقابلہ کروں گا ۔اسلام آباد جب روانہ ہوا تو سب کو کہا تھایہ گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے ۔ جیل میں چلا جاؤں گا اپنے لوگوں کا قتلِ عام نہیں چاہتا ۔ الیکشن میں شکست سے خوفزدہ ٹولے نے آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا ہے۔ 

مزیدخبریں