سیلابی پانی سے بچنے کیلئے خرگوش بھیڑوں کی پیٹھ پر سوار ہوگئے

03:52 PM, 22 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

نیوزی لینڈ:  شدید بارش کے دوران سیلابی پانی سے بچنے کے لیے جنگلی خرگوش بھیڑوں کی پیٹھ پر سوار  ہوگئے ۔

نیوزی لینڈ  کے ایک 64 سالہ فرگ ہورن نامی کسان نے سیلابی پانی سے بچنے کے لیے جنگلی خرگوشوں کے بھیڑوں کی پیٹھ پر سوار ہونے کے اس دلکش منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا،فرگ ہورن کا کہنا ہے کہ اس نے زندگی میں کبھی ایسا  منظر  نہیں دیکھا تھا اس لئے اس نے فوری طور پر  اس کی  تصویریں کھینچ لیں  کیونکہ وہ جانتا تھا کہ اس کا خاندان اس بات پر  کبھی یقین نہیں کرے گا ۔ 

مسٹر ہورن اپنے پڑوسی کی 40 بھیڑوں کو سیلاب کے پانی سے بچانے کے لیے ڈونیڈن کے قریب ان کے جنوبی جزیرے کے فارم میں لے جا رہے تھے کہ انھیں دور سے کچھ سیاہ شکلیں نظر آئیں۔ جنہیں دیکھ کر وہ حیران  ہوگئے  کیونکہ اس کے پڑوسی کے پاس کالے چہرے والی کوئی  بھیڑ نہیں تھی۔ غور سے دیکھنے پر ان کو  معلوم ہوا کہ یہ کوئی بھیڑ نہیں بلکہ جنگلی خرگوش ہیں جو بھیڑوں پر سوار ہیں ۔

اس نے مزید کہا کہ خرگوش اپنے پنجوں سے اون پر چمٹے دکھائی د ے رہے تھے ۔ اونچی زمین پر پہنچتے ہی وہ گر گئے لیکن حفاظت کے لیے ایک ہیج پر چڑھنے میں کامیاب ہو گئے۔

مزیدخبریں