لاہور : خصوصی عدالت اینٹی کرپشن لاہور نے 80 کروڑ روپے کی کرپشن کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق عدالت نے پچاس لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے ضمانت منظور کی ۔
واضح رہے کہ ملزم محمد خان بھٹی کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے پاک ایران بارڈر سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی گئی تھی۔