وزیراعظم شہباز شریف کی رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت

 وزیراعظم شہباز شریف کی رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کردی۔

وزارت توانائی نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو  سحر افطار وتراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ  کیا ہے ،وزارت توانائی  کا کہنا ہے کہ سحر افطار و تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی، سحر کے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل اور ایک گھنٹہ بعد میں زیرو لوڈ منیجمنٹ ہوگی، اسی طرح  افطار کے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور تین گھنٹے بعد زیرو لوڈ منیجمنٹ ہوگی۔

وزارت توانائی  کے مطابق ماہ رمضان  میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے آپریشن سرکل کی سطح پر کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے، ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں  بھی تشکیل دی جائیں گی، ٹرانسفارمرز خرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمراور ٹرالیاں دستیاب ہونگی۔
 


 

مصنف کے بارے میں