پولیس اور ایف آئی اے عمران خان کے خلاف کارروائی کریں،حکم امتناعی واپس لیتے ہیں: جسٹس طارق سلیم شیخ

01:37 PM, 22 Mar, 2023

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم امتناعی واپس لے لیا ہے۔ 

سینئر کورٹ رپورٹر محمد اشفاق کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس نے مقدمات کی تفصیلات پیش کردی ہے اب حکم امتناعی کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔ 

ہائیکورٹ میں پیش فہرست کے مطابق چیئر مین  پی ٹی آئی  عمران خان سمیت رہنماؤں اور ورکرز پر اسلام آباد اور پنجاب میں  کل  34 مقدمات درج ہیں۔ پنجاب میں 6 جب کہ اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 28 ہے۔ عمران خان کے خلاف مقدمات کی سنچری والی بات میں کوئی صداقت نہیں۔
 

مزیدخبریں