لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم امتناعی واپس لے لیا ہے۔
سینئر کورٹ رپورٹر محمد اشفاق کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس نے مقدمات کی تفصیلات پیش کردی ہے اب حکم امتناعی کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔
بریکنگ نیوز
— Muhammad Ashfaq (@m__ashfaq) March 22, 2023
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور ایف آئی کو عمران خان کے خلاف کاروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا
ایف آئی اے اور پولیس نے مقدمات کی تفصیلات پیش کردی ہے اب حکم امتناعی کو برقرار نہیں رکھ سکتے جسٹس طارق سلیم شیخ
ہائیکورٹ میں پیش فہرست کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سمیت رہنماؤں اور ورکرز پر اسلام آباد اور پنجاب میں کل 34 مقدمات درج ہیں۔ پنجاب میں 6 جب کہ اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 28 ہے۔ عمران خان کے خلاف مقدمات کی سنچری والی بات میں کوئی صداقت نہیں۔